Attitude Poetry John Elia Poetry Sad Urdu Ghazal

Sad Poetry in Urdu

Welcome to Urdu Attitude Poetry! Here you can read and copy all types of Urdu poetry. In terms of lines, you can read two lines, four lines and Urdu Ghazal here. Apart from this, you can also read poetry by poets.
Poet

Sad Poetry

Sad poetry is reflective form of expression that delves into the emotions of sorrow, grief, and melancholy. In simple terms, this type of poetry often communicates the feelings of sadness, heartbreak, and the struggles that accompany difficult moments in life. It may explore themes of loss, separation, or the challenges of facing personal hardships.

" مجھے معاف کر میرے ہمسفر
نہیں ظلم اتنا کرینگے ہَم
تجھے درد ہے میری بات کا
نہیں بات تم سے کرینگے ہَم

--: Sad Poetry :--

‏جس کو آپ کے چپ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا
اس کو آپ کے مر جانے سے بھی کوئی فرق نہیں پڑے گا

--: Sad Poetry :--

یہ میری آخری وصیت ہے
اسے میرا منہ نہ دکھایا جائے

--: Sad Poetry :--

پرندے بین کرتے ہیں جو زہریلی ہواؤں میں
وہ جگنو مار ڈالے ہیں جو اڑتے تھے فضاؤں میں
نشیمن توڑ کر آدم نے کچھ معصوم جانوں کا
چمن اپنا بنایا ہے سسکتی کچھ صداؤں میں
درندوں نے درندوں کو دیا جھٹکا جو وحشت کا
نظر آئے مقید وہ جو رہتے تھے گھپاؤں میں
مری کوئل مری قمری کہاں ہے فاختہ میری
کہاں ہیں رنگ موسم کے جو پھرتے تھے صباؤں میں
کہاں ہیں علم کے طالب کہاں ہیں دین کے عالم
یہ بونے کون ہیں اٹھ کر جو بیٹھے ہیں عباؤں میں
کہاں ہیں گیت نصرت کے کہاں ہیں راگ مہدی
کے وہ نغمہ گر کہاں بھٹکے جو رہتے تھے دعاؤں میں
جنہیں اشرافیہ کہتے ہو وہ تو سچ میں اشرف ہیں
جو غلطاں ہیں نمائش میں جو رہتے ہیں اناؤں میں
جو آتا ہے وہ کھاتا ہے کوئی کھا کر لگاتا ہے
گھرا ہے ملک میرا تو عجب وحشی بلاؤں میں

--: Sad Ghazal :--

فکر غالب کی ترا عشق ہے مومن جیسا
داغ کا چرچا بھی دن رات بہت کرتے ہو
درد کے درد کی شدت سے نا مر جائے تُو
میر کا غم بھی لیے دل میں عجب پھر تے ہو
روگ تجھ کو بھی کوئی لگتا ہے آتش جیسا
کیسے شعروں میں بتا سوز جہاں بھرتے ہو
جرات و انشا بھی شامل ہیں تری شوخی میں
رنگ ناصر کا بھی لفظوں پہ بہت رکھتے ہو
تُو نے اقبال کو پرکھا ہے خودی میں اپنی
تم وہ شاہین ہو جو خود سے سدا لڑتے ہو

--: Sad Ghazal :--

آج سارے لاڈ پورے کیے میں نے
اُس کا بیٹا ملا تھا سکول جاتے ہوئے

--: Sad Poetry :--

اوڑھ کر شال تری یادوں کی گھر جاتا ہوں
گھر نا جاؤں تو سرِ راہ بکھر جاتا ہوں
سرد موسم کے تھپیڑوں سے جو نخلِ گل پر
چوٹ پڑتی ہے تو کچھ اور سنور جاتا ہوں
حسن والوں کا تو دیتا ہوں ہمیشہ پہرہ
وادیِ عشق میں بےلوث اتر جاتا ہوں
مرنے والوں کو جلانے میں مزہ آتا ہے
جینے والوں پہ تو میں روز ہی مر جاتا ہوں
سوچ کو آگ دکھاتا ہوں ترے چہرے کی
آگ کو دل میں لگا کر میں نکھر جاتا ہوں
دن کو کہتا ہوں نہیں یاد نہیں کرنا اسے
شام کو اپنے ہی وعدے سے مکر جاتا ہوں

--: Sad Ghazal :--

نظروں سے گِر گیا تو اُٹھایا نہیں گیا
مجھ سے وہ روٹھا شخص منایا نہیں گیا
اشکوں کو جس نے آنکھ کا زیور بنا دیا
آنکھوں کی چلمنوں سے ہٹایا نہیں گیا
ٹوٹا جو ایک بار تو حسرت ہوئی تمام
مجھ سے دوبارہ دل بھی لگایا نہیں گیا
مجھ کو مٹانے والے نے سب کچھ مٹا دیا
مجھ سےتو اس کا نام مِٹایا نہیں گیا
خوشیوں نے میری سوچ کو دیمک زدہ کیا
خوشیوں بھرا جو گھر تھا بسایا نہیں گیا
اس نے مجھے ہرانے کا جب عہد کر لیا
ہارا وہ شخص مجھ سے ہرایا نہیں گیا
دنیا میں جاکے میری عبادت کرو گے تم
ایسا تو ہم کو کچھ بھی سکھایا نہیں گیا
اس کی تمام باتوں کو مقدس دیا قرار
مجھ سے تو راز اپنا چھپایا نہیں گیا

--: Sad Ghazal :--

تمہیں کیا پتہ مری سوچ کا مرے عشق کا مرے پیر کا
جو تُو جان لے تو نا نام لے کسی لیلیٰ، مجنوں یا ہیر کا
تمہیں کیا پتہ مرے زخم کا مرے دردِ دل کا یا ہجر کا
جو تُو جان لے تو نا نام لے کسی جوگی، سنت، فقیر کا
تمہیں کیا پتہ مری رات کا مرے صبح و شام کے روگ کا
جو تُو جان لے تو نا نام لے کسی آنسو، اشک یا نیر کا
تمہیں کیا پتہ مری جان کا مری زندگی کے جہان کا
جو تو جان لے تو نا نام لے کسی غنچہِ دل چیر کا
تمہیں کیا پتہ مری فکر کا مری فہمِ سخنِ کلام کا
جو تو جان لے تو نا نام لے کسی درد، نظیر یا میر کا

--: Sad Ghazal :--

برسوں گزر گئے رو کر نہیں دیکھا
آنکھوں میں نیند تھی سو کر نہیں دیکھا
وہ کیا جانے درد محبت کا
جس نے کبھی کسی کا ہوکر نہیں دیکھا

--: Sad Poetry :--

آسان کچھ نہیں ہے نظامِ حیات میں
جو بھی پسند ہو گی شے وہ آپ کی نہیں

--: Sad Poetry :--

میرے ہمسفر کا یہ حکم تھا کے کلام اس سے میں کم کروں ۔۔۔
میرے ہونٹ ایسے سلے کے پھر میری چپ نے اسے رلا دیا

--: Sad Poetry :--

وہ مِلا تو صدیوں کے بعد بھی میرے لب کوئی گِلہ نہ تھا
اُسے میری چُپ نے رُلا دِیا جسے گفتگو میں کمال تھا

--: Sad Poetry :--

سما گئے تھے ہم اس طرح ایک دوجے میں
وہ اپنے نام سے مجھے كو بلایا کرتا تھا

--: Sad Poetry :--

_مخلص وہ نہیں جو منہ پہ آپکا ہو
مخلص وہ ہے جو پیٹھ پیچھے بھی آپکا ہی ہو

--: Sad Poetry :--

دلاسہ دیتے ہوے لوگ کیا سمجھ پاتے 
ہم ایک شخص نہیں کائنات ہارے تھے

--: Sad Poetry :--

بہت پختہ مزاج ہے وہ شخص
یاد رکھتا ہے کہ اسے یاد نہیں کرنا

--: Sad Poetry :--

بدلا بدلا سا مزاج ہے کیا بات ہو گئی
شکایت ہم سے ہے یا ملاقات کسی اور سے ہو گئی

--: Sad Poetry :--

منافقوں کی بستی میں اپنے ڈیرے ہیں
میرے منہ پہ میرے ہیں تیرے منہ پہ تیرے ہیں

--: Sad Poetry :--

ایک مدت سے پکارا نہیں تم نے مجھ کو
ایسا لگتا ہے میرا نام نہیں ہے کوئی
بس اسی بات پہ اکتائی ہوئی پھرتی ہوں
تم ہو مصروف مجھے کام نہیں ہے کوئی

--: Sad Poetry :--

جب میں نے اسے کسی اور کے ساتھ دیکھا
پھر پتہ چلا خدا شرک کیوں نہیں معاف کرتا

--: Sad Poetry :--

کون کرتا ہے حفاظت پر ائی چیزوں کی
کون رکھے گا تمہارا خیال میری طرح

--: Sad Poetry :--

تم ہمیں ان دنوں میں کیوں نہ ملے
جب ہمیں شوق تھے سجنے سنورنے کے
ہم نے جینے کی عمر میں
پال رکھے ہیں شوق مرنے کے

--: Sad Poetry :--

یو وہ ہم کو دعا دیتے رہے
ساتھ میں ائین پہ نقطہ لگا کر

--: Sad Poetry :--

ہے عجب مزاج کا شخص وہ
کبھی ہم نفس کبھی ہم نشیں
کبھی چاند اس نے کہا مجھے
کبھی اسماں سے گرا دیا

--: Sad Poetry :--

وہ ہمیں بھول گیا تو عجب کیا ہےفراز,
ہم نے بھی میل ملاقات کی کوشش نہیں کی

--: Sad Poetry :--

عشق جس کو طلاق دے ڈالے
اس کی ساری حیات عدت ہے

--: Sad Poetry :--

اذیتوں کے تمام نشتر میری رگوں میں اتار کر وہ
بڑی محبت سے پوچھتا ہے تمہاری انکھوں کو کیا ہوا ہے

--: Sad Poetry :--

میں نے تمام برے لمحات اکیلے دیکھے
میں کسی بھی شخص کا شکر گزار نہیں ہوں

--: Sad Poetry :--

صورتحال یہ ہے کہ زندگی سے بیزار ہوں
مسئلہ یہ ہے کہ دن بھی جوانی کے

--: Sad Poetry :--

ہائے جنت سے نکالے ہوئے ادم تم کو
میں بھی اب دل سے نکالوں تو کہاں جاؤ گے

--: Sad Poetry :--

وہ ایک شخص جو مجھے طعنہ جاں دیتا ہے
مرنے لگتا ہوں تو مرنے بھی کہاں دیتا ہے
اور تیری شرطوں پہ ہی کرنا ہے اگر تجھے قبول
یہ سہولت تو مجھے سارا جہان دیتا ہے

--: Sad Poetry :--

فاتحہ پڑھ لیجئے
محبت دفنا دی ہم نے

--: Sad Poetry :--

نانا اب قسم میں نہ اٹھائیں صاحب
ہم نے قران پہ ہاتھ رکھ کے چھوڑ جانے والے لوگ دیکھیں

--: Sad Poetry :--

میں وہ گوہر کے طلب جس کی رہی شاہوں کو
ہائے بدبخت مجھ کو پا کر گوانے والے

--: Sad Poetry :--

دست دعا کو کاسہ ساحل سمجھتے ہو
دوست ہو تو کیوں نہیں مشکل سمجھتے ہو
اور سینے پہ ہاتھ رکھ کر بتاؤ مجھے کہ تم
جو کچھ دھڑک رہا ہے اسے دل سمجھتے ہو

--: Sad Poetry :--

تیرا ہنستا ہوا چہرہ اداس کیوں ہے
برستی انکھوں میں پیاس کیوں ہے
اور جس کی نظر میں تم کچھ بھی نہیں وہ
تیری نظروں میں اتنا خاص کیوں ہے

--: Sad Poetry :--

میں نے ڈرتے ہوئے پوچھا کہ محبت کی ہے
ہو کہ محتاط وہ بولے کہ ارے حضرت کی ہے
اتنے سادہ ہیں کہ سن کے مجھے پیار اتا ہے
گھر بدلنے کو بھی کہتے ہیں کہ ہجرت کی ہے

--: Sad Poetry :--

نیند اتی ہے مجھے رات مشکل سے
پھر کوئی خواب میری انکھوں میں ا لگتا ہے
کب تلک لوٹ کر اؤ گے بچھڑنے والے
خالی رستے میں کھڑا شخص برا لگتا ہے

--: Sad Poetry :--

شاعری اس کے لب پہ جاتی ہے
جس کی انکھوں میں عشق روتا ہو

--: Sad Poetry :--

Page 16 of 18