Attitude Poetry John Elia Poetry Sad Urdu Ghazal

Sad Poetry in Urdu

Welcome to Urdu Attitude Poetry! Here you can read and copy all types of Urdu poetry. In terms of lines, you can read two lines, four lines and Urdu Ghazal here. Apart from this, you can also read poetry by poets.
Poet

Sad Poetry

Sad poetry is reflective form of expression that delves into the emotions of sorrow, grief, and melancholy. In simple terms, this type of poetry often communicates the feelings of sadness, heartbreak, and the struggles that accompany difficult moments in life. It may explore themes of loss, separation, or the challenges of facing personal hardships.

---اب تیرے ذکرپہ ہم بات بدل دیتے ہیں
--- کتنی رغبت تھی تیرے نام سے پہلے پہلے

--: Sad Poetry :--

یوں پھر رہاہے کانچ کا پیکرلیے ہوئے
غافل کو یہ گمان ہے کہ پتھر نہ آئے گا
-------------------------

--: Sad Poetry :--

سنا ہے تمہاری ایک نگاہ سے قتل ہوتے ہیں لوگ فرازؔ
ایک نظر ہم کو بھی دیکھ لوکے زندگی اچھی نہیں لگتی ۔
----------

--: Sad Poetry :--

دیارِ نور میں تیرہ شبوں کا ساتھی ہو
کوئی تو ہو جو مری وحشتوں کا ساتھی ہو
میں اس سے جھوٹ بھی بولوں تو مجھ سے سچ بولےمرے مزاج کے سب موسموں کا ساتھی ہو
میں اس کے ہاتھ نہ آؤں وہ میرا ہو کہ رہے
میں گر پڑوں تو میری پستیوں کا ساتھی ہو
وہ میرے نام کی نسبت سے معتبر ٹھرے
گلی گلی میری رسوائیوں کا ساتھی ہو
کرے کلام جو مجھ سے تو میرے لہجے میں
میں چپ رہوں تو میرے تیوروں کا ساتھی ہو
میں اپنے آپ کو دیکھوں وہ مجھ کو دیکھے جائے
وہ میرے نفس کی گمراہیوں کا ساتھی ہو
وہ خواب دیکھے تو دیکھے میرے حوالے سے
مرے خیال کے سب منظروں کا ساتھی ہو
--------------------------

--: Sad Ghazal :--

اک شخص سے ہزار تعلُق کے باوجود
ایسا ہُوا کے ہم کوئی وعدہ نہ کر سکے
ہم ایک دوسرے سے محبت کے باوجود
ہم ایک دوسرے کی تمنا نہ کر سکے
-------------------------

--: Sad Poetry :--

کِس دا دوش سی کِس دا نئیں سی
ایہہ گلاں ہُن کرن دیاں نئیں
ویلے لنگھ گئے توبہ والے
راتاں ہَوکے بھرن دیاں نئیں
جو ہَویا ــــــــ ایہہ ہونا ای سی
تے ہونی روکیاں رُکدی نئیں
اِک واری جدوں شروع ہو جاوے
گل فیر اینویں مُکدی نئیں
کُجھ اُنج وی راہواں اوکھیاں سَن
کُجھ گل وِچ غم دا طوق وی سی
کُجھ شہر دے لوک وی ظالم سَن
کُجھ مَینوں مَرن دا شوق وی سی

--: Sad Poetry :--

عشق ریشم سے بُنی شال ہے، آہستہ چُھو
ایک دھاگہ جو کُھلے، شال اُدھڑ جاتی ہے
آپ پوشاک اُدھڑنے پہ ہیں گھبرائے ہوئے
صاحب ! عشق میں تو کھال اُدھڑ جاتی ہے

--: Sad Poetry :--

حالت بِگاڑشور مچا توڑ کوئی شے
جیسے بھی تجھ کو ٹھیک لگے، دُکھ بیان کر
========================

--: Sad Poetry :--

کسی کے حق میں کسی کے خلاف کہہ دوں گا
میں آئینہ ہوں جو دیکھوں گا صاف کہہ دوں گا
مرا ضمیر کہاں زور و زر کی سنتا ہے
مجھے تو جس سے ہوا اختلاف کہہ دوں گا
===========================
🖤💙

#اُداس_شامیں_🤟🏼

--: Sad Poetry :--

طلسمی سرزمیں ہے ، جانے کیا ہو
یہاں کچھ بھی نہیں ہےجانے کیا ہو
عجب ہی کچھ ہے اس بستی کا انداز
کچھ اندازہ نہیں ہے، جانے کیا ہو
کبھی اک شور اُٹھتا تھا پر اب کے
خموشی نکتہ چیں ہے، جانے کیا ہو
گراں ہے اب یہاں جنسِ گماں بھی
وہ افلاس یقیں ہے، جانے کیا ہو
جدا ہیں اور نہیں تاب جدائی
ابھی تک دل وہیں ہے، جانے کیا ہو
ٹھہر ، اشک سر مژگانِ جاناں!
یہ میری آستیں ہے ، جانے کیا ہو
یہ ہنگام تلاطم تھا مگر دل
تلاطم تہ نشیں ہے ، جانے کیا ہو
ہیں کچھ قصے یہاں اس کے سوا بھی
اسے آنا یہیں ہے، جانے کیا ہو
کسی کے محرموں میں دل ہمارا
عبارت آفریں ہے ، جانے کیا ہو
چلے تو آئے ہو تم پر مری جاں
وہ در اب بے جبیں ہے، جانے کیا ہو
یونہی دل صبح سے اندو بگیں ہے
بہت اندونگیں ہے ، جانے کیا ہو

--: Sad Ghazal :--

تو ہے جن کی جان اُنھیں کی تجھ کو نہیں پہچان سجن
تجھ پر میری جان نچھاوراے میرے انجان سجن
دھند ہے دیکھے سے ان دیکھے تک دیکھے ان دیکھے کی
اور اس دھند میں ہے اب میرے دھیان میں بس اک دھیان سجن
میری ذات اب اک زنداں ہے دل ہے اس کا زندانی
تو ہے میری ذات کے اس زندانی کا ارمان سجن
یہ جو ہم دو چار بچے ہیں ، نام ترا جینے والے
ہو سکتا ہے کچھ کر گزریں ،بات ہماری مان سجن
ایسے فسادی بھی ہوتے ہیں، سوچ کے بس حیران ہوں میں
بیچ میں پڑنے والے نکلے، کیسے بے ایمان سجن
چاہ کا ناتا کیسے مجھے گا، کیسے بات بنے گی جان
میں نے کیا کچھ ٹھان رکھا ہے، تو بھی تو کچھ ٹھان سجن
ویرانوں میں کوئی نہیں جو آنکلے اور دھوم مچے
ویرانوں کی ویرانی سے ، شہر ہوئے ویران سجن

--: Sad Ghazal :--

اب تو اک خواب ہوا اذنِ بیاں کا موسم
جانے کب جائے گا یہ شور اذاں کا موسم
حاکم وقت ہوا ، حاکم فطرت شاید
ان دنوں شہر میں نافذ ہے خزاں کا موسم
حکم قاضی ہے کہ ماضی میں رکھا جائے ہمیں
موسم رفتہ رہے ، عمرِ رواں کا موسم
نم بادہ کا نہیں نام و نشاں اور یہاں
ہے شرر بار ، فقیہوں کی زباں کا موسم
کعبه دل پہ ہے پیران حرم کی یلغار
ہائے اے پیرِ مغاں ! تیری اماں کا موسم
بند ہیں دید کے در وا نہیں اُمید کے در
ہے یہ دل شہر میں، خوابوں کے زیاں کا موسم
وا نہ کر بندِ قبا یاں کی ہوا میں اپنے
بت سرمست ! مسلمان ہے یاں کا موسم
رنگ سرشار نہ ہو جائے فضا تو کہنا
آئے تو مستی خونیں نفساں کا موسم

--: Sad Ghazal :--

یاد آؤ گے، یاد کریں گے، جانے کیا کچھ ٹھیری تھی
ہجر کے غم آباد کریں گئے جانے کیا کچھ ٹھیری تھی
دھیان لگا کر بیٹھیں گے ہم لوگوں سے فرصت پا کر
وعدوں کی امداد کریں گئے جانے کیا کچھ ٹھیری تھی
جو لمحہ بھی بیر رکھے گا ، دل لمحوں کے رشتوں سے
وہ لمحہ برباد کریں گے، جانے کیا کچھ ٹھیری تھی
تم ٹھکرا دو گی ہر خسرو کو رشک شیریں بن کر
ہم کار فرہاد کریں گے، جانے کیا کچھ ٹھیری تھی
جب ہونٹوں پر لگ جائے گا پہرا تو ہم بھی آخر
سینے میں فریاد کریں گے، جانے کیا کچھ ٹھیری تھی
ہجر سخن جب کر نہ سکیں گے، شام ملال مہجوری
سانسوں کو برباد کریں گے جانے کیا کچھ ٹھیری تھی
جب تنہائی میں تنہائی ، پا نہ سکیں گے چار طرف
اس کو ہم ایجاد کریں گے جانے کیا کچھ ٹھیری تھی
خون ہی تھوکیں ۔ گے ہم جانم جانم جاناں، جانم جاں
یعنی تمہیں آزاد کریں گے جانے کیا کچھ ٹھیری تھی
جب تعمیر خواب نہ ہو گی، آنکھوں کی دل بستی میں
خود کو بے بنیاد کریں گے جانے کیا کچھ ٹھیری تھی

--: Sad Ghazal :--

مندر ہو مسجد یا دیر سب کا بھلا ہو سب کی خیر
ہے یہ انسانوں کی سیر سب کا بھلا ہو سب کی خیر
ایک عبث جو بیچ میں ہے، اس کا رونا روئے کون
سب ہیں اپنے آپ سے غیر سب کا بھلا ہو سب کی خیر
آپ تو اور بھی ڈرتے ہیں، یار میاں جی شہروں سے
دل جنگل کے وحشی و طیر سب کا بھلا ہو سب کی خیر
میرے سارے قاتل مجھ پر جان و دل سے عاشق تھے
میں نے ہی خود کو مارا خیر سب کا بھلا ہو سب کی خیر
وہ جو تجھ سے پہلے تھے کب وہ پاس مرے ٹھیرے
اب تو اپنے بدن میں بھی کوئی نہیں اپنا یعنی
سر ہے آگے پیچھے پیر سب کا بھلا ہو سب کی خیر
کتنا برا خالق ہے تو ہے تری مخلوق ایک ٹھٹول
پر مت کیچو اس پر خیر سب کا بھلا ہو سب کی خیر
ہم تو بابا جوگی ہیں، سب کو دُعائیں دیتے ہیں
دل کے زخموں سے ہے بیر سب کا بھلا ہو سب کی خیر
دل بھی سرابوں میں تیرا ، تم بھی سرابوں میں تیرو
او جی شناور ! تو مت تیر سب کا بھلا ہو سب کی خیر
خوب تھے اپنے دادا بھی خوب تھیں اپنی نانی بھی
خوب تھے طلحہ اور زبیر سب کا بھلا ہو سب کی خیر

--: Sad Ghazal :--

طور یہ پسند آئے دل کو شہر والوں کے
جیب میں لیے پھر یے مرحلے خیالوں کے
کیسے کیسے جھگڑے ہیں، اس شکستہ حالی میں
ہم شکستہ حالوں سے، ہم شکستہ حالوں کے
وار کرنے والو! آؤ ، آکے مرہمی فرماؤ
ہم نے زخم کھائے ہیں، جانے کتنی ڈھالوں کے
پائمال کرتے ہیں نقش پا پا ہمیں کیا کیا
اپنی پائمالی میں اپنے پائمالوں کے
دل پہ خوش جوابی کے جانے کیا گزرتی ہو
ایک جنبش لب میں عیش ہیں سوالوں کے
بے گلہ گزرتی ہے ، ہم گلہ گزاروں کی بے
وطن دعا گو ہیں، بے ختن غزالوں کے
شوق بے مثالی میں ہے یہ روزگار اپنا
ہیں زباں کا روزینہ نام بے مثالوں کے
جانے کن اندھیروں میں تم نے چھاؤنی کی
ہے! تم اُجڑنے والے تو ، خواب تھے اُجالوں کے

--: Sad Ghazal :--

دل کی ہر بات دھیان میں گزری
ساری ہستی گمان میں گزری
ازل داستاں سے اس دم تک
جو بھی گزری، اک آن میں گزری
جسم مدت تری عقوبت کی
ایک اک لمحہ جان میں گزری
زندگی کا تھا اپنا عیش مگر
سب کی سب امتحان میں گزری
ہائے! وہ ناوک گزارش رنگ
جس کی جنبش کمان میں گزری
وہ گدائی گلی عجب تھی کہ واں
اپنی اک آن بان میں گزری
یوں تو ہم دم بہ دم زمیں پہ رہے
عمر سب آسمان میں گزری
جو تھی دل طائروں کی مہلت بود
تا زمیں ، وہ اُڑان میں گزری
بود تو اک تکان ہے ، سو خدا!
تیری بھی کیا تکان میں گزری

--: Sad Ghazal :--

Marey qubool mohabbat ke baad se unn ko
Marey sitam pay karam ka guma guzarta hai

--: Poetry 2 Lines :--

مرے قبول محبت کے بعد سے اُن کو
مرے ستم پہ کرم کا گماں گزرتا ہے

--: Sad Poetry :--

خلوص میکدہ حُسن یار پر بھی ہمیں
فریب دیر و حرم کا گماں گزرتا ہے

--: Sad Poetry :--

مجھے جنونِ محبت کی بے نیازی پر
نیاز جاہ و حشم کا گماں گزرتا ہے

--: Sad Poetry :--

‏اے دل تجھے دشمن کی بھی پہچان کہاں ہے
تُو حلقہء یاراں میں بھی محتاط رہا کر
==========================

--: Sad Poetry :--

حقیقت جان کر ایسی حماقت کون کرتا ہے
بھلا بے فیض لوگوں سے محبت کون کرتا ہے
کسی کے دل کے زخموں پر مرہم رکھنا ضروری ہے
مگر اس دور میں محسن یہ زحمت کون کرتاہے
=============

--: Sad Poetry :--

جس شخص کی خاطر تیرا یہ حال ہے محسنؔ
اس نے تیرے مر جانے پر رونا بھی نہیں ہے
========================

--: Sad Poetry :--

حالت حال کے سبب حالت حال ہی گئی
شوق میں کچھ نہیں گیا شوق کی زندگی گئی

--: Sad Poetry :--

یارا وہ جو ہے میرا مسیحاۓ جان و دل
بے حد عزیز ہے مجھے اچھا کیے بغیر

--: Sad Poetry :--

کسی کے محرموں میں دل ہمارا
عبارت افری ہے جانے کیا ہو
چلے تو آئے ہو تم پر مری جاں
وہ در اب بے جبیں ہے جانے کیا ہو

--: Sad Poetry :--

ہم جی رہے ہیں کوئی بہانہ کیے بغیر
اس کے بغیر اس کی تمنا کیے بغیر
انبار اس کا پردہ حرمت بنا میاں
دیوار تک نہیں گری پردہ کیے بغیر

--: Sad Poetry :--

تلسمی سرزمین ہے جانے کیا ہو
یہاں کچھ بھی نہیں ہے جانے کیا ہو
عجب ہی کچھ ہے اس بستی کا انداز
کچھ اندازہ نہیں ہے جانے کیا ہو

--: Sad Poetry :--

تو ہے جن کی جان انہیں کی تجھ کو نہیں پہچان سجن
تجھ پہ میری جان نچھاور اے میرے انجان سجن

--: Sad Poetry :--

اب تو ایک خواب ہوا ازن بیان کا موسم جانے کب جائے گا یہ شور اذاں کا موسم

--: Sad Poetry :--

میرے سارے قاتل مجھ پر جان و دل سے عاشق تھے
میں نے میں نے ہی خود کو مارا ہے خیر سب کا بھلا ہو سب کی خیر

--: Sad Poetry :--

نظر حیران دل ویران میرا جی نہیں لگتا
بچھڑ کے تم سے میری جان میرا جی نہیں لگتا کوئی بھی تو نہیں ہے جو پکارے راہ میں مجھ کو
ہوں میں بے نام ایک انسان میرا جی نہیں لگتا

--: Sad Poetry :--

تھا جب تک معیاد کے اندر عہد وصال شام فراق
کتنی خیال انگیز آتی تھی بعد ملال شام فراق

--: Sad Poetry :--

بات ہے راستے پہ جانے کی
اب جانے کا راستہ ہی نہیں

--: Sad Poetry :--

ایک مثال ہے کہ ہے ایک فراق ہے کہ ہے
حال بہ حال ہم بہ ہم کیف بہ کیف کم بہ کم

--: Sad Poetry :--

شہر کے جنگل والے مگن ہیں دفتی کی دیواروں پر
پیتل کے پھول اور پیڑوں کو قابوں میں گواہ بیٹھے

--: Sad Poetry :--

ایک خلش ایسی ہے دل میں جس کا درماں کوئی نہیں
کوئی خلش اب دل میں نہیں ہے سب کچھ ہم نمٹا بیٹھے

--: Sad Poetry :--

دشت میں خاک اڑانے ہی سے لیلہ ان پہنچتی تھی
اب مجنونی شہر میں کی ہے دیکھیں کیا چرچا بیٹھے
اب ہم بچھڑے تو سائے سے ورنہ اب تک ایسا تھا
سر سے کسی کا سایہ اٹھا تو برگد نیچے جا بیٹا

--: Sad Poetry :--

کہتے ہیں جس کو ذات وہ گویا کہیں نہیں
دنیا میں دیکھ ائے یہ درواہ کہیں نہیں
صحرا پہ میں نے اج یہ نقطہ رقم کیا
دریا کا علم جز طے دریا کہیں نہیں

--: Sad Poetry :--

نہ جانے کون کن اتوار کا ہو
میرا مشورہ ہے ہر ایک سے مت مل۔ میری جان اے میری جان تو مجھے بھی
ہر ایک سے مت ملا ہر ایک سے مت مل

--: Sad Poetry :--

میں ہوں ایسے سفر پر جانے والا
کہ جس کی کوئی تیاری نہیں ہے

--: Sad Poetry :--

Page 4 of 18