Attitude Poetry John Elia Poetry Sad Urdu Ghazal

Sad Poetry - 4 Line Poetry

Welcome to Urdu Attitude Poetry! Here you can read and copy all types of Urdu poetry. In terms of lines, you can read two lines, four lines and Urdu Ghazal here. Apart from this, you can also read poetry by poets.
Poet

Sad Poetry

Sad poetry is reflective form of expression that delves into the emotions of sorrow, grief, and melancholy. In simple terms, this type of poetry often communicates the feelings of sadness, heartbreak, and the struggles that accompany difficult moments in life. It may explore themes of loss, separation, or the challenges of facing personal hardships.

تھی متاع نشاطِ جاں یہ گلی
ہم نے کچھ دن یہاں گنوائے تھے
جانے کس حال میں تھا میں اک شام
لوگ کچھ پوچھنے کو آئے تھے

--: Malik Uswa :--
--: Poetry 4 Lines :--

تند لمحوں سے ٹوٹ پھوٹ کے میں
تیری بانہوں میں آن پڑتا ہوں
کن صفوں میں شریک ہو کے لڑوں
اب تو میں بس تھی سے لڑتا ہوں

--: Malik Uswa :--
--: Poetry 4 Lines :--

پرده داری کے ساتھ ہم دونوں
کتنے خاکوں میں رنگ بھرتے ہیں
نام لیتے ہوئے محبت کا
میں بھی ڈرتا ہوں، وہ بھی ڈرتے ہیں

--: Malik Uswa :--
--: Poetry 4 Lines :--

تیز رو ، جنگلوں کی رات اور میں
جانے اس وقت کیا بجا ہو گا
اس کی دوری میں ہیں سفر در پیش
جو مری راه دیکھتا ہوگا

--: Malik Uswa :--
--: Poetry 4 Lines :--

اپنی انگڑائیوں پہ جبر نہ کر
مجھ پہ یہ قہر ٹوٹ جانے دے
ہوش میری خوشی کا دشمن ہے
تو مجھے ہوش میں نہ آنے دے

--: Malik Uswa :--
--: Poetry 4 Lines :--

‏اپنی آواز کی لرزش پہ تو قابو پا لو
پیار کے بول تو ہونٹوں سے نکل جاتے ہیں
اپنے تیور بھی سنبھالو کہ کوئی یہ نہ کہے
دل بدلتے ہیں تو چہرے بھی بدل جاتے ہیں
--------------------------

--: Malik Uswa :--
--: Poetry 4 Lines :--

میرے شوقِ تخیل میں وہ نہیں تھا گُم
پَیوستہ رہا دل و دماغ پہ اُسکا رحم و کَرم
تُمہارے بعد کوئی اَیسی شام تک نہ آئی سحرؔ
جس میں مُیسر چاۓ ،برسات ، دسمبر اور تم

--: Malik Uswa :--
--: Poetry 4 Lines :--

---نہیں معلوم کیا سازش ہے دل کی
---کہ خود ہی مات کھائی جا رہی ہے

--: Malik Uswa :--
--: Poetry 4 Lines :--

----ہے عجب اس کا حالِ ہجر کہ ہم
---گاہے گاہے سنورتے رہتے ہیں
---دل کے سب زخم پیشہ ور ہیں میاں
---آن ہاں آن بھرتے رہتے ہیں

جون ایلیا

--: Malik Uswa :--
--: Poetry 4 Lines :--

---ہجر کی نظر تو دینی ہے اسے
---سوچتا ہوں کہ بھُلا دوں اس کو
---جو نہیں ہے مرے دل کی دنیا
---کیوں نہ میں جونؔ مِٹا دوں اس کو
جونؔ ایلیاء

--: Malik Uswa :--
--: Poetry 4 Lines :--

عہدِ رفاقت ٹھیک ہے لیکن مجھ کو ایسا لگتا ہے
__تم میرے ساتھ رہو گی میں تنہا رہ جاؤں گا
__شام کہ اکثر بیٹھے بیٹھے دل کچھ ڈوبنے لگتا ہے
__تم مجھ کو اتنا نہ چاہوں میں شاید مر جاؤں گا.

جون ایلیا

--: Malik Uswa :--
--: Poetry 4 Lines :--

چپکا چپکا پھرا نہ کر تو غم سے...
کیا حرف و سخن عیب ہے کچھ محرم سے..
آخر کو رکے رہتے جنوں ہوتا ہے...
اے میرؔ کوئی بات کیا کر ہم سے....

--: Malik Uswa :--
--: Poetry 4 Lines :--

جس وقت شروع یہ حکایت ہوگی...
رنجیدگی یک دگر نہایت ہوگی.....
احوال وفا کا اپنے ہرگز مجھ سے.....
مت پوچھ کہ کہنے میں شکایت ہوگی.....

--: Malik Uswa :--
--: Poetry 4 Lines :--

پیغمبر حق کہ حق دکھایا اس کا....
معراج ہے کمترین پایہ اس کا.....
سایہ جو اسے نہ تھا یہ باعث ہے گا...
کل حشر کو سب پہ ہوگا سایہ اس کا...

--: Malik Uswa :--
--: Poetry 4 Lines :--

اے میرؔ کہاں دل کو لگایا تونے.....
شکل اپنی بگاڑ کر کڑھایا تونے.....
جی میں نہ ترے حال نہ منھ پر کچھ رنگ.....
اپنا یہ حال کیا بنایا تونے......

--: Malik Uswa :--
--: Poetry 4 Lines :--

.....ہم نے تو ہر دکھ کو محبت کی اذیت سمجھا
.....ہم کوئی تم تھے کہ تم سے شکایت کرتے
.....کی محبت تو سیاست کا چلن چھوڑ دیا
....ہم اگر عشق نہ کرتے تو حکومت کرتے

--: Malik Uswa :--
--: Poetry 4 Lines :--

.....میں نازک برف کا اک ٹکڑا
.....تو رکھ کر بھول گیا مجھ کو
.....میں قطرہ قطرہ پھگلا ہوں
.....تو میری اذیت کیا جانے.....

--: Malik Uswa :--
--: Poetry 4 Lines :--

کوئی سمجھ نہیں پایا مری اذیت کو ....
میں سب سے کہتی رہی یار مر رہی ہوں میں ..
کسی نے چاہا جو بے انتہا تو یاد آیا ...
کسی کے دل پہ بہت بے اثر رہی ہوں میں.....

--: Malik Uswa :--
--: Poetry 4 Lines :--

میری زندگی کے راز میں، ایک راز تم بھی ہو...
میری بندگی کی آس میں، ایک آس تم بھی ہو...
تم کیا ہو میرے، کچھ ہو یا کچھ بھی نہیں مگر...
میری زندگی کے کاش میں، ایک کاش تم بھی ہو......

--: Malik Uswa :--
--: Poetry 4 Lines :--

دوا بھی چل رہی ہے .....
مرض بھی بڑھ رہا ہے....
جانے کون میرے....
مرنے کی دعا کر رہا ہے....

--: Malik Uswa :--
--: Poetry 4 Lines :--

Page 3 of 5