Attitude Poetry John Elia Poetry Sad Urdu Ghazal

Sad Ghazal - Urdu Ghazal

Welcome to Urdu Attitude Poetry! Here you can read and copy all types of Urdu poetry. In terms of lines, you can read two lines, four lines and Urdu Ghazal here. Apart from this, you can also read poetry by poets.
Poet

Sad Ghazal

Sad poetry is reflective form of expression that delves into the emotions of sorrow, grief, and melancholy. In simple terms, this type of poetry often communicates the feelings of sadness, heartbreak, and the struggles that accompany difficult moments in life. It may explore themes of loss, separation, or the challenges of facing personal hardships.

نظروں سے گِر گیا تو اُٹھایا نہیں گیا
مجھ سے وہ روٹھا شخص منایا نہیں گیا
اشکوں کو جس نے آنکھ کا زیور بنا دیا
آنکھوں کی چلمنوں سے ہٹایا نہیں گیا
ٹوٹا جو ایک بار تو حسرت ہوئی تمام
مجھ سے دوبارہ دل بھی لگایا نہیں گیا
مجھ کو مٹانے والے نے سب کچھ مٹا دیا
مجھ سےتو اس کا نام مِٹایا نہیں گیا
خوشیوں نے میری سوچ کو دیمک زدہ کیا
خوشیوں بھرا جو گھر تھا بسایا نہیں گیا
اس نے مجھے ہرانے کا جب عہد کر لیا
ہارا وہ شخص مجھ سے ہرایا نہیں گیا
دنیا میں جاکے میری عبادت کرو گے تم
ایسا تو ہم کو کچھ بھی سکھایا نہیں گیا
اس کی تمام باتوں کو مقدس دیا قرار
مجھ سے تو راز اپنا چھپایا نہیں گیا

Added By: Malik Uswa

تمہیں کیا پتہ مری سوچ کا مرے عشق کا مرے پیر کا
جو تُو جان لے تو نا نام لے کسی لیلیٰ، مجنوں یا ہیر کا
تمہیں کیا پتہ مرے زخم کا مرے دردِ دل کا یا ہجر کا
جو تُو جان لے تو نا نام لے کسی جوگی، سنت، فقیر کا
تمہیں کیا پتہ مری رات کا مرے صبح و شام کے روگ کا
جو تُو جان لے تو نا نام لے کسی آنسو، اشک یا نیر کا
تمہیں کیا پتہ مری جان کا مری زندگی کے جہان کا
جو تو جان لے تو نا نام لے کسی غنچہِ دل چیر کا
تمہیں کیا پتہ مری فکر کا مری فہمِ سخنِ کلام کا
جو تو جان لے تو نا نام لے کسی درد، نظیر یا میر کا

Added By: Malik Uswa

اتنا احسان تو ہم پر وہ خدارا کرتے
اپنے ہاتھوں سے جگر چاک ہمارا کرتے
ہم کو تو درد جدائی سے ہی مر جانا تھا
چند روز اور نہ قاتل کو اشارہ کرتے
لے کے جاتے نہ اگر ساتھ وہ یادیں اپنی
یاد کرتے انہیں اور وقت گزارا کرتے
زندگی ملتی جو سو بار ہمیں دنیا میں
ہم تو ہر بات اسے آپ پہ وارا کرتے
دھندلاتا نہ ہرگز یہ مرا شیشۂ دل
گرد اس کی وہ اگر روز اتارا کرتے

Added By: Malik Uswa

چاندنی رات میں اندھیرا تھا
اس طرح بے بسی نے گھیرا تھا
میرے گھر میں بسی تھی تاریکی
گھر سے باہر مگر سویرا تھا
وہ کسی اور کا ہوا ہے آج
وہ جو کل تک تو صرف میرا تھا
اڑ گئے آس کے سبھی پنچھی
جن کا دل میں مرے بسیرا تھا
بس وہیں یار کا مزار ہے آج
کل جہاں بے وفا کا ڈیرا تھا

Added By: Malik Uswa

زخم کھاتے ہیں اور مسکراتے ہیں ہم
حوصلہ اپنا خود آزماتے ہیں ہم
آ لگا ہے کنارے سفینہ مگر
شور تو عادتاً ہی مچاتے ہیں ہم
ہم جو ڈوبیں تو کوئی نہ پھر بچ سکے
ایسا ساگر میں طوفاں اٹھاتے ہیں ہم
چور کر بھی چکے دل کے شیشے کو وہ
اپنی ہمت ہے پھر چوٹ کھاتے ہیں ہم
بے رخی سے جو دل توڑ دیتے ہیں
ان کے ہی پیار کے گیت گاتے ہیں ہم

Added By: Malik Uswa

ھرشام یہ کہتے ہو ___ کہ کل شام ملیں گے
آتی نہیں وہ شام _______ جس شام ملیں گے
اچھا نہیں لگتا مجھے _______ شاموں کا بدلنا
کل شام بھی کہتے تھے __ کہ کل شام ملیں گے
آتی ھے جو ملنے کی گھڑی ___ کرتے ہو بہانے
ڈرتے ہو ڈراتے ہو ________ کہ الزام ملیں گے
یہ راہِ محبت ھے ________ یہاں چلنا نہیں آساں
اس راہ میں تم جس سے ملو ___ بدنام ملیں گے
دل لے کے وہ میرا __________ آرام سے بولے
بس خواب کی صورت _____ تمہیں دام ملیں گے
امید ھے وہ دن بھی کبھی آئیں گے ___ سُن لو
ہم تم سے ملیں گے _____ اور سرِ عام ملیں گے

Added By: Malik Uswa

میرے چارہ گر میرے مہرباں
میری زندگی کی کتاب میں
میرے روز و شب کے حساب میں
تیرا نام جتنے صفحوں پہ ہے
تیری یاد جتنے شبوں میں ہیں
وہی چند صفحے متائے جاں
انہی رت جگوں کی شمار ہے

Added By: Malik Uswa

Page 5 of 5