Attitude Poetry John Elia Poetry Sad Urdu Ghazal

Love Poetry in Urdu

Welcome to Urdu Attitude Poetry! Here you can read and copy all types of Urdu poetry. In terms of lines, you can read two lines, four lines and Urdu Ghazal here. Apart from this, you can also read poetry by poets.
Poet

Love Poetry

Love poetry is a beautiful and expressive form of writing that delves into the various dimensions of love and affection between individuals. In simple terms, this type of poetry often explores the emotions, joys, and complexities associated with romantic feelings. It uses words to convey the warmth of affection, the thrill of companionship, and the deep connection shared between two people.

....میں ہوں مشتاقِ جفا‘ مجھ پہ خفا اور سہی
...تم ہو بیداد سے خوش‘ اس سے سوا اور سہی..

--: Love Poetry :--

....کمالِ حسن اگر موقوفِ اندازِ تغافل ہو
...تکلف برطرف‘ تجھ سے تری تصویر بہتر ہے..

--: Love Poetry :--

کل کے لیے کر آج نہ خست شراب میں
.....یہ سوئے ظن ہے ساقیِ کوثر کے باب میں..

--: Love Poetry :--

....گدائے طاقتِ تقریر ہے زباں تجھ سے
....کہ خامشی کو ہے پیرایۂ بیاں تجھ سے..

--: Love Poetry :--

.کسی کو دے کے دل کوئی نواسنج فغاں کیوں ہو
نہ ہو جب دل ہی سینے میں تو پھر منہ میں زباں کیوں ہو ..

--: Love Poetry :--

دھوتا ہوں جب میں پینے کو‘ اس سیم تن کے پانو
..رکھتا ہے‘ ضد سے‘ کھینچ کے باہر لگن کے پانو..

--: Love Poetry :--

.... وارستہ اس سے ہیں کہ‘ محبت ہی کیوں نہ ہو
...کیجئے ہمارے ساتھ‘ عداوت ہی کیوں نہ ہو..

--: Love Poetry :--

...کیا ہے ترکِ دنیا کاہلی سے
....ہمیں حاصل نہیں بے حاصلی سے..

--: Love Poetry :--

....حسد سے دل اگر افسردہ ہے‘ گرمِ تماشا ہو
...کہ چشمِ تنگ‘ شاید‘ کثرتِ نظاّرہ سے وا ہو..

--: Love Poetry :--

...دل سراپا وقفِ سودائے نگاہِ تیز ہے
...یہ زمیں مثلِ نیستاں‘ سخت ناوک خیز ہے..

--: Love Poetry :--

...پیدا کریں دماغ تماشائے سَرو و گل
...حسرت کشوں کو ساغر و مینا نہ چاہیے..

--: Love Poetry :--

نہیں ہے زخم کوئی بخیہ کے درخور‘ میرے تن میں
ہوا ہے تارِ اشکِ یاس‘ رشتہ‘ چشمِ سوزن میں..

--: Love Poetry :--

..سب کہاں! کچھ لالہ و گل میں نمایاں ہو گئیں
خاک میں‘ کیا صورتیں ہوں گی کہ پنہاں ہو گئیں..

--: Love Poetry :--

....سیہ مستی ہے اہلِ خاک کو اَبرِ بہاری سے
زمیں جوشِ طرب سے جامِ لب ریزِ سفالی ہے..

--: Love Poetry :--

....نظر بہ نقص گدایاں‘ کمالِ بے ادبی ہے
....کہ خارِ خشک کو بھی دعویِ چمن نسبی ہے..

--: Love Poetry :--

....زمانہ سخت کم آزار ہے بجانِ اسد
.....وگرنہ ہم تو توقع زیادہ رکھتے ہیں..

--: Love Poetry :--

.. .نہیں‘ کہ مجھ کو قیامت کا اعتقاد نہیں
.....شبِ فراق سے‘ روز جزا‘ زیاد نہیں..

--: Love Poetry :--

....شکوہ و شکر کو ثمر بیم و امید کا سمجھ
.....خانۂ آگہی خراب! دل نہ سمجھ بلا سمجھ..

--: Love Poetry :--

....زلفِ خیالِ نازک و اظہارِ بے قرار
....یارب! بیانِ شانہ کشِ گفتگو نہ ہو!..

--: Love Poetry :--

...بہ رہنِ ضبط ہے آئینہ بندیِ گوہر
...وگرنہ بحر میں ہر قطرہ‘ چشمِ پرنم ہے..

--: Love Poetry :--

...آرزوئے خانہ آبادی نے ویراں تر کیا
....کیا کروں‘ گر سایۂ دیوارِ سیلابی کرے..

--: Love Poetry :--

...ہے وطن سے باہر اہلِ دل کی قدر و منزلت
....عزلت آبادِ صدف میں قیمتِ گوہر نہیں..

--: Love Poetry :--

...خیال سادگی ہائے تصور‘ نقشِ حیرت ہے
....پرِ عنقا پہ‘ رنگِ رفتہ سے کھینچی ہیں تصویریں..

--: Love Poetry :--

....رشک ہے آسایشِ اربابِ غفلت پر اسد!
....پیچ و تابِ دل نصیبِ خاطرِ آگاہ ہے..

--: Love Poetry :--

....شمع ہوں لیکن بہ پا در رفتہ خارِ جستجو
.....مدعا گم کردہ‘ ہر سو ہر طرف جلتا ہوں میں..

--: Love Poetry :--

....تمثالِ جلوہ عرض کر اے حسن! کب تلک
.....آئینۂ خیال کو دیکھا کرے کوئی..

--: Love Poetry :--

.....نگہہ معمارِ حسرت ہا‘ چہ آبادی‘ چہ ویرانی
کہ مژگاں جس طرف وا ہو‘ بہ کف دامانِ صحرا ہے..

--: Love Poetry :--

....ہوں گرمیِ نشاطِ تصور سے نغمہ سنج
....میں عندلیبِ گلشنِ نا آفریدہ ہوں..

--: Love Poetry :--

...شوخیِ اظہار غیر از وحشتِ مجنوں نہیں
....لیلیِ معنی اسد! محمل نشینِ راز ہے..

--: Love Poetry :--

....تا چند پست فطرتیِ طبعِ آرزو!
....یارب! ملے بلندیِ دستِ دعا مجھے..

--: Love Poetry :--

....میر کے شعر کا احوال کہوں کیا غالب!
...جس کا دیوان کم از گلشنِ کشمیر نہیں..

--: Love Poetry :--

....بے چشمِ دل نہ کر ہوسِ سیرِ لالہ زار
.....یعنی یہ ہر ورق ورقِ انتخاب ہے..

--: Love Poetry :--

مشق از خود رفتگی سے‘ ہیں بہ گلزارِ خیال
....آشنا تعبیرِ خوابِ سبزۂ بیگانہ ہم..

--: Love Poetry :--

....اے آرزو شہیدِ وفا! خوں بہا نہ مانگ
....جز بہرِ دست و بازوئے قاتل دعا‘ نہ مانگ..

--: Love Poetry :--

....کیا پوچھے ہے بر خود غلطیہائے عزیزاں
....خواری کو بھی اک عار ہے عالی نسبوں سے..

--: Love Poetry :--

خواہشِ دل ہے زباں کو سببِ گفت و بیاں
...ہے سخن گرد ز دَامانِ ضمیر افشاندہ..

--: Love Poetry :--

کون آیا‘ جو چمن بے تابِ استقبال ہے!
.....جنبشِ موجِ صبا‘ ہے شوخیِ رفتارِ باغ..

--: Love Poetry :--

ہم زانوئے تامل و ہم جلو گاہِ گل
...آئینہ بندِ خلوت و محفل ہے آئینہ..

--: Love Poetry :--

...کفر ہے‘ غیر از وفورِ شوق‘ رہبر ڈھونڈھنا
راہِ صحرائے حرم میں ہے جرس‘ ناقوس و بس..

--: Love Poetry :--

....فریبِ صنعتِ ایجاد کا تماشا دیکھ
....نگاہ عکس فروش و خیال آئینہ ساز..

--: Love Poetry :--

Page 4 of 9