Attitude Poetry John Elia Poetry Sad Urdu Ghazal

Parveen Shakir Ghazal - Urdu Ghazal

Welcome to Urdu Attitude Poetry! Here you can read and copy all types of Urdu poetry. In terms of lines, you can read two lines, four lines and Urdu Ghazal here. Apart from this, you can also read poetry by poets.
Poet

Parveen Shakir

Parveen Shakir was a renowned Pakistani poet, teacher, and civil servant born on November 24, 1952, in Karachi. Known for her exceptional contributions to Urdu poetry, Parveen Shakir gained prominence for her eloquent expression of emotions and themes such as love, feminism, and social issues. She earned a master's degree in English literature and later became a lecturer at the University of Karachi.

--وہ تو خوش بو ہے ہواؤں میں بکھر جائے گا
--مسئلہ پھول کا ہے پھول کدھر جائے گا
--ہم تو سمجھے تھے کہ اک زخم ہے بھر جائے گا
--کیا خبر تھی کہ رگ جاں میں اتر جائے گا
--وہ ہواؤں کی طرح خانہ بجاں پھرتا ہے
--ایک جھونکا ہے جو آئے گا گزر جائے گا
-وہ جب آئے گا تو پھر اس کی رفاقت کے لیے
--موسم گل مرے آنگن میں ٹھہر جائے گا
--آخرش وہ بھی کہیں ریت پہ بیٹھی ہوگی
--تیرا یہ پیار بھی دریا ہے اتر جائے گا
--مجھ کو تہذیب کے برزخ کا بنایا وارث
--جرم یہ بھی مرے اجداد کے سر جائے گا

Added By: Malik Uswa

ملال ہے مگر اتنا ملال تھوڑی ہے
یہ آنکھ رونے کی شدت سے لال تھوڑی ہے
بس اپنے واسطے ہی فکر مند ہیں سب لوگ
یہاں کسی کو کسی کا خیال تھوڑی ہے
پروں کو کاٹ دیا ہے اڑان سے پہلے
یہ خوف ہجر ہے شوقِ وصال تھوڑی ہے
مزا تو تب ہے کہ ہار کے بھی ہنستے رہو
ہمیشہ جیت ہی جانا کمال تھوڑی ہے
لگانی پڑتی ہے ڈبکی ابھرنے سے پہلے
غروب ہونے کا مطلب زوال تھوڑی ہے

Added By: Malik Uswa

---تم نے پوچھا ہے چلو تم کو بتا دیتے ہیں
---جو ہم پہ گزری ہے تم کو بھی سنا دیتے ہیں
---
تیرے بعد ہمیں خود پہ بھی اعتبار نہیں
---لفظ لکھتے ہیں لکھ کر مٹا دیتے ہیں
-
نمی آ نکھوں میں لئے لوگوں سے کبھی ہنس لیں
---تو ایسا لگتا ہے کہ خود کو سزا دیتے ہیں
---
تیری یاد سے اک پل بھی غافل نہ رہے
---یوں ہی دل کے بہل جانے کو بھلا دیتے ہیں

ہم نے ہنس کے تیرے ساتھ گزارے تھےکبھی
یاد آ تے ہیں جو پل تو رلا دیتے ہیں

Added By: Malik Uswa

Page 3 of 3